کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شاہ لطیف ٹاؤن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران شانو گینگ سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں گلزار احمد ولد دیدار، ساجد علی ولد دیدار، مرتضیٰ ولد مومن خان، اور احمد علی خان ولد عبدالحمید شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد شدہ سامان:
1 عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن (بغیر لائسنس)
1 عدد جعلی پستول
2 عدد موٹرسائیکل
1 عدد موبائل فون
نقدی
رینجرز کے مطابق یہ ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان اور برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101، یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر فراہم کریں۔ اطلاع دینے والوں کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔


