45

چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سٹی کے احکامات کی روشنی میں چھالیہ سپلائرز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران چھالیہ اور نان کسٹم اشیاء کی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔

کارروائی کے دوران ایک ملزم کریم اللہ کو کھارادر تھانے کی حدود سے دوران پیٹرولنگ گرفتار کیا گیا۔ ملزم سوزوکی گاڑی میں چھالیہ سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے ذریعے اسمگلنگ کرتا تھا۔

برآمد شدہ سامان میں شامل ہے:

چھالیہ: 50 کٹے وزنی 600 کلوگرام
ایرانی شیمپو: 72 کارٹن
ہیئر میکس: 21 کارٹن
باڈی واش: 6 کارٹن
لوشن اور دیگر متعلقہ اشیاء کے کارٹن

ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔ برآمدہ سامان اور ملزم کو کسٹم حکام کے حوالے کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی چھالیہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کے مطابق ہر ملزم کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں