50

ایسٹ زون انوسٹیگیشن ونگ ملیر کی کارروائیاں، متعدد مفرور ملزمان گرفتار، مغویہ بازیاب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی انوسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر ایسٹ زون کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف تھانوں میں مطلوب اور مفرور ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ/گمشدہ افراد کی بازیابی میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف تھانوں میں کارروائیوں کے نتائج درج ذیل ہیں:

گڈاپ سٹی: مقدمہ الزام نمبر 134/26، دفعہ 392/397/34 کے ملزم عثمان اشرف ولد محمد اشرف گرفتار۔
ملیر سٹی: مقدمہ الزام نمبر 195/26، دفعہ 392/34 کے ملزمان کاشف ولد میر محمد اور احسن ولد غلام علی گرفتار۔
میمن گوٹھ: مقدمہ الزام نمبر 112/26، دفعہ 392/397/34 کے ملزم ذاکر حسین ولد اختر حسین دوران انٹرروگیشن گرفتار۔
شرافی گوٹھ: مقدمہ الزام نمبر 140/25، دفعہ 302/34 کے ملزم عجب گل ولد اسماعیل شاہ گرفتار، استعمالی 9 ایم ایم پستول برآمد۔ مقدمہ الزام نمبر 138/26، دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت الگ کیس بھی درج۔
اسٹیل ٹاؤن: مقدمہ الزام نمبر 53/26، دفعہ 392/397/34 کے ملزم شفقت عرف شوکت ولد حبدار زہرانی گرفتار۔
شاہ لطیف ٹاؤن: مقدمہ الزام نمبر 618/25، دفعہ 34/496A کے تحت مغویہ فزاء زوجہ توصیف عمری (20 سالہ) اور نسبت عمری (17 سالہ) کو بازیاب کیا گیا۔
شاہ لطیف ٹاؤن: مقدمہ الزام نمبر 1227/24، دفعہ 489-F کے مفرور ملزم عصمت خان ولد شاہرش خان گرفتار۔
ابراہیم حیدری: مقدمہ الزام نمبر 252/23، دفعہ 394/397/34 کے مفرور ملزم تحسین ولد محمد یونس گرفتار۔

پولیس حکام کے مطابق تمام بازیاب شدہ مغویہ اور گرفتار ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

یہ کارروائیاں ایسٹ زون انوسٹیگیشن ونگ کی موثر حکمت عملی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہیں، جس سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مضبوط پیغام بھیجا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں