کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد بلال عرف محمد ولد فضل کریم کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم ایک کو گرفتار کیا جا سکا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا مزید علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشنز تیز کر دیے گئے ہیں اور گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے تاکہ دیگر پہلوؤں کی چھان بین کی جا سکے۔


