44

نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) نیو کراچی سیکٹر 11-ای میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت زین علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کا ساتھی تاحال نامعلوم ہے۔ فائرنگ کے دوران پولیس پارٹی محفوظ رہی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، دو راؤنڈ، ایک پرس اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں