کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ کلاکوٹ پولیس نے موسیٰ قتل کیس میں ایک اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران تیسرے مرکزی ملزم ابراہیم عرف ڈاڈا عرف جینگو ولد بشیر احمد کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر واردات کا اصل فائرنگ کرنے والا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار شیراز ذکری گروپ سے ہے اور وہ قتل کی واردات میں براہِ راست ملوث رہا۔ یہ گرفتاری خفیہ معلومات اور جدید تفتیشی حکمتِ عملی کے تحت عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے مرکزی ملزم انیس ولد انور خان اور ایک اور ملزم ظہیر عرف سوبر ولد محمد سلیم کو گرفتار کر چکی ہے۔ مقدمہ نمبر 100/26 کے تحت دفعہ 302 کے تحت درج ہے، جس میں مقتول موسیٰ ولد عبدالرؤف (24 سال) کو براہِ راست فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم ابراہیم کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے، جس میں ماضی کے متعدد منشیات اور دیگر سنگین مقدمات شامل ہیں:
تھانہ بغدادی: مقدمہ نمبر 357، دفعات 6/9(2)
تھانہ موچکو: مقدمہ نمبر 444، دفعات 6/9(2)
تھانہ موچکو: مقدمہ نمبر 362، دفعات 9/2(6)
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم متعدد وارداتوں میں براہِ راست ملوث رہا اور کیس کے دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔


