48

تھانہ آرام باغ پولیس کی کارروائی، رکشہ لفٹر گینگ کا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ آرام باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ لفٹر گینگ کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ ملزم کی شناخت خالد محمود ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے مسروقہ رکشہ برآمد کر لیا، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر: D-15-22385
میکر: سازگار
رنگ: پیلا

یہ رکشہ مقدمہ نمبر 110/2026 کے تحت، دفعہ 381-A PPC کے تحت تھانہ آرام باغ کی حدود سے چوری کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور گینگ کے دیگر افراد کی تلاش بھی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں