کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ درخشاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سائٹ بی کو مطلوب ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عامر ولد سلیم اختر قریشی کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ سائٹ بی پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 322/2024 بجرم دفعات 406/407 تعزیراتِ پاکستان تھانہ سائٹ بی میں درج ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا ہے تاکہ مزید تفتیش اور قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور اور مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


