45

کیماڑی پاک کالونی پولیس کا منشیات فروشوں سے مقابلہ، چار ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کیماڑی پاک کالونی پولیس کا میوہ شاہ قبرستان کے قریب منشیات فروشوں سے پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو زخمی سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ تین ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، گولیاں اور منشیات تنزانیہ برآمد کر لی ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت زخمی عقیل اور فرید جبکہ دیگر کی شناخت واحد اور پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں