46

شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شرافی گوٹھ پولیس نے لڑائی جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کے ارتکاب میں ملوث ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود سے گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا ایک عدد پسٹل، چلیدہ خولز اور ایمونیشن برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غیر قانونی طور پر ہوائی فائرنگ میں ملوث تھا، جس کے باعث معصوم شہریوں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت رب نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں