حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)پنیاری کی حدود نورانی بستی میں 29 مارچ 2026 کو 17 سالہ نوجوان عزیر قریشی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مقتول کو ملزم حکیم ابڑو نے رپیٹر کی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا۔
واقعہ کے فوری نوٹس پر شاہزیب چاچڑ نے وقاص درانی اور ایس ایچ او پنیاری ارسلان ستار سولنگی کو مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
پنیاری پولیس نے مقتول کے بھائی عمیر قریشی کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 51/2026 بجرم دفعات 302، 114، 34 درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔
ایس ایچ او پنیاری کے مطابق ایس آئی او سجاد حسین جتوئی اور دیگر ٹیم نے پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 3 ملزمان **شہباز ابڑو، عباس ابڑو اور ذیشان راؤ کو گرفتار کر لیا، جبکہ مرکزی ملزم حکیم ابڑو کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان کا مقتول سے تنازعہ تھا، جس پر تلخ کلامی کے بعد ملزم حکیم ابڑو نے فائرنگ کی۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔


