مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان پر صحافی پر حملے کا مقدمہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ارمغان، جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے، کے خلاف صحافی پر حملے کا مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت رہا۔ جیل حکام نے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کیا جبکہ مدعی مقدمہ بھی موجود تھے۔

ملزم نے عدالت میں دائر درخواست ضمانت واپس لے لی، اور عدالت نے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ 19 نومبر 2024 کو پیش آیا، جب ملزم ارمغان اپنی ویگو گاڑی میں سوار تھا۔ اس نے صحافی ندیم احمد خان کو روکا اور تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

تفتیش کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور کہا کہ اس نے صحافی کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی۔ مدعی مقدمہ نے بھی عدالت میں ملزم کی شناخت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں