کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جوڈیشل کمیشن نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی انکوائری مکمل کرلی ہے اور سات اپریل تک اپنی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کرے گا۔
کمیشن نے سیکریٹری قانون کو نوٹس جاری کر کے سات اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ یہ جوڈیشل کمیشن سندھ ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے سیکشن 3 کے تحت 10 فروری 2026 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔
کمیشن کو آٹھ ہفتوں کی مدت دی گئی تھی، جس میں مکمل تحقیقات کر کے تمام ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔ رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات باقاعدہ سیل شدہ حالت میں سندھ حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔
کمیشن کے مطابق رپورٹ کو عوام کے سامنے لانے یا نہ لانے کا اختیار مکمل طور پر حکومت سندھ کے پاس ہوگا۔


