کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے گلشن حدید میں سات سو سے زائد شہریوں سے اربوں روپے کے فراڈ کے مقدمے میں عدالت نے ملزم بصیر احمد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم بصیر احمد عدالت سے فرار ہو گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں وقاص چوہدری نامی شہری نے چیک باونس کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
وکیل مدعی مقدمہ عباس زر کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلشن حدید میں نذیر موٹرز کے نام سے شوروم قائم کر رکھا تھا اور گلشن حدید، گھگھر پھاٹک اور دیگر علاقوں میں 700 افراد سے فراڈ کر چکا ہے۔ ملزم نے مختلف افراد سے گاڑیاں خریدیں اور چیکس دئیے جو باونس ہوگئے۔ خاص طور پر وقاص چوہدری سے دو گاڑیاں خرید کر دو چیکس دیے جو باونس ہو گئے۔
وکیل مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم ضمانت کا حقدار نہیں اور عبوری ضمانت مسترد کر کے اسے جیل بھیجا جائے۔


