کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہونے والے دس سے زائد شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت عدالت میں ہوئی۔ پولیس نے پانچ گمشدہ افراد کی گھر واپسی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
رپورٹ کے مطابق **سعد نذیر، **نصیب گل، **کامران، ساکی حسین اور بشیر احمد بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے۔ یہ شہری بنیادی طور پر قائد آباد، سائیٹ اے اور دیگر علاقوں سے لاپتا ہوئے تھے۔
عدالت نے ان شہریوں کی بحفاظت واپسی پر بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دی ہیں، جبکہ دیگر لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور متعلقہ اداروں سے سات مئی کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔


