38

موسیٰ قتل کیس میں اہم پیش رفت، لیاری گینگ وار کا کمانڈر گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں موسیٰ قتل کیس کے سلسلے میں لیاری گینگ وار شیراز زکری گروپ کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ظہیر عرف سوبر کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 9MM پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزم براہِ راست موسیٰ قتل کیس میں ملوث رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مرکزی ملزم انیس دو روز قبل گرفتار ہو چکا ہے۔ چند روز قبل کلاکوٹ تھانہ کی حدود میں موسیٰ قتل کیس رپورٹ ہوا تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں