33

قائدآباد پولیس اور مسلح موٹر سائیکل چور گینگ کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم زخمی گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے قائدآباد ریڑھی روڈ نزد احسان گراؤنڈ، لانڈھی ملیر میں قائدآباد پولیس اور مسلح موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

واقعے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت گل بادشاہ ولد سخیب شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان متعدد موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ زخمی ملزم سے ایک عدد غیر قانونی پستول 9MM بمعہ ایمونیشن، کیش رقم اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی تلاش ڈیوائس کے ذریعے جانچ کی جا رہی ہے، اور برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں