39

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ حکام نے کہا ہے کہ اس کارروائی سے علاقائی امن اور سکیورٹی بہتر بنانے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں