لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایمرجنسی نمبر 15 پر صرف حقیقی ہنگامی صورتحال میں کال کریں۔
اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ جھوٹی یا غیر ضروری کالز کرنا ایک سنگین جرم ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ترجمان اتھارٹی نے کہا کہ “غیر ضروری کال کسی ضرورت مند کی فوری مدد میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہے۔ لہٰذا شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایمرجنسی سروسز کا درست استعمال کریں۔”
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایمرجنسی خدمات کی فراہمی میں خلل نہ ڈالیں اور فیک کالز سے مکمل اجتناب کریں۔


