کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گڈاپ سٹی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سپر ہائی وے کے علاقے سے کاشف علی ولد مظفر علی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مضر صحت مردہ جانور کے گوشت کو مختلف ہوٹلوں میں فروخت کرتا تھا۔ اس کے قبضے سے مردہ جانور کا گوشت اور فروخت میں استعمال ہونے والی سوزوکی بھی ضابطے کے تحت تحویل میں لے لی گئی ہے۔
ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 191/2026 دفعات 269، 272، 273 ت پ کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
گڈاپ سٹی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مضر صحت اشیاء کی فروخت یا خریداری کے بارے میں اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔


