35

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کھارادر میں خواتین کو ہراساں کرنے والے ایک ملزم کو ایس ایچ او کھارادر کی بروقت کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم صبح کے وقت اسکول جاتی طالبات اور اساتذہ کو ہراساں کرتا تھا، جس کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ملزم کی شناخت آدم کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ ملزم کے خلاف مکمل تفتیش اور مقدمہ درج کیا جا سکے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے جرائم کے بارے میں فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں