سرگودھا کی اے ایس پی انعم شیر نے شاندار تفتیش کا ایوارڈ جیت لیا

سرگودھا (ایچ آراین ڈبلیو) سرگودھا سٹی سرکل میں تعینات اے ایس پی انعم شیر خان نے عالمی ایوارڈ Excellence in Criminal Investigation Award 2025 کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ASP انعم شیر خان یہ عالمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون پولیس افسر ہیں،

ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان نے’Best Artificial Intelligence Implementation in Policing Award’ کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایوارڈز کی تقریب 13 سے 15 مئی کے درمیان دبئی میں منعقد ہوگی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر پولیس افسران کو مبارکباد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں