مصطفیٰ عامرقتل کیس؛ تفتیشی ادارے منشیات سسٹم کے اہم کرداروں کو بے نقاب کرنے سرگرم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مصطفی عامرقتل کیس میں منشیات کے سسٹم کے اہم کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیشی ادارے متحرک ہوگئے ، اس کے پس پردہ عناصر کو منظر عام پر لانے کے لیے مختلف زوایوں سے چھان بین کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی عامرقتل کیس میں منشیات کے سسٹم کے اہم کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیشی ادارے حرکت میں آگئے ہیں، اس بات کی نشاہدہی ہورہی ہے کہ اس منشیات مافیا کو کراچی میں کون آپریٹ کررہا ہے اور ان عناصر کو کس کی پشت پناہی حاصل ہے۔

ایکسپریس کو اہم تفتیشی حکام نے بتایا کہ مصطفی عامر کیس میں گرفتار ملزمان سے ہونے والی تفتیش کی روشنی میں تحقیقاتی ادارے اس بات کا جائزہ لے رہےہیں کہ شہر قائد کے پوش علاقوں میں آئس سمیت دیگر مہنگی منشیات کی فروخت کیسے ممکن ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں