کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام زیتون اشرف آئی ٹی پارک میں اے آئی کوڈنگ نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔کوڈنگ نائٹ ہیکا تھون ٹیسٹ رات بھر سحری تک جاری رہا۔ٹیسٹ میں گزشتہ چار سے دس ماہ کے درمیان آئی ٹی کے مختلف کورسز مکمل کرنے والے طلبہ شریک ہوئے۔ کوڈنگ نائٹ میں شریک طلبہ کی تعداد 700 سے زائد تھی جنھوں نے اپنے اپنے پروجیکٹ مکمل کیے۔ٹیسٹ کے اختتام پر طلبہ کے لیے سحری کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔اس موقع پر حکومت سندھ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی زوہیب خان نے دورہ کرکے طلبہ کی انتھک محنت اور جذبے کو سراہا۔سیلانی ایجوکیشن بورڈ کے سربراہ افضل چامڑیہ اور سی او او محمد غزال بھی رات بھر طلبہ کے ساتھ موجود رہے۔


