37

اسرائیلی جارحیت کے باعث مشرق وسطیٰ فلیش پوائنٹ بن گیا، شوکت فاروقی

**کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)** – مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین **شوکت اللہ فاروقی** نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے مشرق وسطیٰ ایک فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ ایران پر وحشیانہ حملے روکنے کے لیے اگر عالمی طاقتیں اپنا کردار ادا نہ کریں تو اس جنگ کو پھیلنے سے روکنا مشکل ہوگا۔

ملیر میں دعوت افطار کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ ایران کی صورتحال انتہائی دلخراش اور خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف عوام کے جذبات کو سمجھا جا سکتا ہے، مگر کراچی جیسے شہر میں تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانا درست نہیں۔

شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ گزشتہ روز کے احتجاج میں 10 افراد کی جانیں جان لیوا حادثے کا سبب بنیں، اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ امریکی قونصل خانے میں تعینات میرین کو عوام پر فائرنگ کرنے کے اختیارات کس نے دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی کھلی جارحیت کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، اس لیے ہر فرد کو امن اور باہمی احترام کے راستے اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ احتجاج اور ردِ عمل میں انسانی جانوں کا نقصان افسوسناک ہے، اور ہر فرد کو اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ حادثات اور ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں