39

ناظم آباد میں زہریلی کچی شراب کا قہر: 3 افراد جاں بحق، ملزم گرفتار

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1، رضویہ سوسائٹی میں زہریلی کچی شراب پینے سے ایک بڑا المیہ رونما ہوا ہے جہاں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زہر جسم میں پھیل جانے کے باعث تین افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیرِ علاج 6 افراد کی حالت اب بھی نازک ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں چھاپہ مارا اور مرکزی ملزم عدنان ولد احسان الحق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 16 چھوٹی اور 3 بڑی بوتلیں زہریلی کچی شراب برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی تلاش کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ شراب مقامی طور پر تیار کی گئی تھی جس میں خطرناک کیمیکلز کا استعمال کیا گیا تھا۔
——-
مقامی جرائم اور سماجی مسائل پر مستند رپورٹنگ کے لیے آزاد صحافت کا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون ہمیں معاشرے کے ان پہلوؤں کو بے نقاب کرنے میں مدد دیتا ہے: [hrnww.com/support-us]

اپنا تبصرہ بھیجیں