ایران-اسرائیل کشیدگی: پی آئی اے نے خلیجی ممالک کی پروازیں معطل کر دیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق یہ پروازیں کل شام یا متعلقہ فضائی حدود کی بحالی تک معطل رہیں گی، جبکہ سعودی عرب کی پروازیں روٹ تبدیل کرکے جاری رہیں گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پروازوں اور بکنگ سے متعلق معلومات کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔

اس کے علاوہ لاہور سے کراچی کے لیے نجی ایئرلائنز کی پانچ پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ متعدد بین الاقوامی پروازوں کا رخ کراچی ایئرپورٹ پر موڑنے کے باعث ایئرپورٹ پر طیاروں کے پارک ہونے کی گنجائش محدود ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے مزید ڈائیورٹ کی گئی پروازوں کو پارک کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں