اسلام آباد/باجوڑ(ایچ آراین ڈبلیو) ملک میں موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاک افغان سرحدی کشیدگی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس افسران کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق تمام نگراں افسران اور اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ پہلے سے منظور شدہ چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن اقدامات کیے جا سکیں۔
اسی دوران خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کا مقصد ممکنہ خطرات اور سکیورٹی خدشات کو کم کرنا ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس یا ہیلپ لائن پر دیں۔


