سونے کی قیمتوں میں اضافہ،10 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 574 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 47 ہزار 18 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالرز بڑھ کر 5,278 ڈالرز ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی اور عالمی عوامل، بشمول خام سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں