بیرونی سازشوں کے مقابلے میں ملک اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہیں گے

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اندرونی اختلافات اور غلط پالیسیوں پر تنقید کے باوجود، بیرونی سازشوں یا کسی بھی قسم کی جارحیت کے وقت ہم اپنے ملک اور مسلح افواج کے ساتھ متحد رہیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قومی دفاع اور سیکورٹی فورسز کی حمایت ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی کمپرومائز قابل قبول نہیں ہوگا۔

سہیل آفریدی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کے سامنے متحد رہیں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں