کراچی/اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے تاکہ قرض پروگرام کی چوتھی قسط کے جائزہ مذاکرات شروع کیے جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے اسٹیٹ بینک کا دورہ کیا جہاں انہیں حکام کی جانب سے ملک کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل ڈیٹا شیئرنگ ہوگی جبکہ مذاکرات میں جولائی تا جنوری کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔
معاشی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیشتر اہداف حاصل کر لیے ہیں اور نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل اسٹاف لیول معاہدے کی توقع ہے، جس کے تحت پاکستان کو تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔


