لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب کے دیگر اضلاع میں 16 سے 18 سال کے بچوں کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا یکم مارچ سے شروع ہو جائے گا۔ یہ اعلان ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے کیا ہے۔
ان کے مطابق سسٹم کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور پرمٹ یا لائسنس کی فیس صرف 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پرمٹ یا لائسنس حاصل کرنے والے امیدواران کے لیے روڈ ٹیسٹ اور سائن ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔
پرمنٹ یا لائسنس بنوانے کے لیے والد یا گارڈین کی اجازت ضروری ہوگی اور درخواست کے ساتھ B فارم اور اجازت کا اسٹامپ پیپر بھی جمع کروانا ہوگا۔
ڈی آئی جی کے مطابق:
16 سے 18 سال کے بچوں کو ون ٹو فائیو سے اوپر CC کی بائیک چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
الیکٹرک بائیکس بھی مقررہ حد سے اوپر نہیں چلائی جا سکیں گی۔
پرمٹ ہولڈر کا پرمٹ 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر منسوخ کر دیا جائے گا اور اس کے بعد نیا لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔
یہ اقدام نوجوانوں کو قانونی اور محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


