اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کنٹرول کے لیے بنایا گیا فائر وال منصوبہ ناکام ہونے کے باوجود دوبارہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ:
اگر منصوبہ دوسری بار فیل ہوا تو تیسری بار بھی دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
نقص دور کرنے کے لیے چاہے 40 ارب روپے لگیں یا 400 ارب روپے، اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے زور دیا کہ انٹرنیٹ سیکیورٹی اور کنٹرول پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت اس منصوبے کے ذریعے سوشل میڈیا کے خطرات اور غیر قانونی مواد کی روک تھام کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔


