گینری 2026 کا سالانہ اجلاس: قومی انسانی حقوق اداروں کے کردار کو مضبوط بنانے کی کوشش

جنیوا، سوئٹزرلینڈ (ایچ آراین ڈبلیو) — Global Alliance of National Human Rights Institutions (GANHRI) کا سالانہ اجلاس 30 مارچ سے یکم اپریل 2026 تک جنیوا کے پیلس ڈی نیشنز میں منعقد ہوگا۔

اس اجلاس میں دنیا بھر کے قومی انسانی حقوق اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پیرس اصولوں کے تحت اداروں کی خودمختاری، ریاستی احتساب اور شہری آزادیوں کے تحفظ جیسے اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سکڑتی ہوئی شہری آزادیوں کے تناظر میں یہ اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں