لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد صوبے میں پہلی بار ہسپتال سے گھر میت منتقل کرنے کے لیے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں اہم نکات یہ ہیں:
بڑے سرکاری ہسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس کے قیام کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔
پنجاب کی ہر تحصیل میں ہسپتال سے گھر میت منتقل کرنے کے لیے کم از کم ایک وین میسر ہوگی۔
مرحوم کے اہل خانہ 1122 پر کال کرکے یا ہسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس حاصل کر سکیں گے۔
میت منتقلی سروس کو سمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔
میت کو ہسپتال سے دوسرے شہر منتقل کرنے کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کو ریگولائز کرنے اور ان کے ریٹس مقرر کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
یہ اقدام عوام کے لیے سہولت اور مرحومین کے اہل خانہ کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔


