پنجاب میں مین ہول کور کی چوری پر قید اور بھاری جرمانہ، حکومت نے آرڈیننس جاری کر دیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب حکومت نے سرکاری تنصیبات کی حفاظت کے لیے “پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفرااسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026” جاری کر دیا ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت اب مین ہول کور، اسٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑ اور دیگر سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والوں کے لیے سخت قانونی سزائیں متعین کر دی گئی ہیں۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق:

سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر 1 سے 3 سال قید اور 2 سے 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

بغیر اجازت تنصیبات اتارنے یا خرید و فروخت کرنے پر بھی 1 سے 3 سال قید اور 5 سے 30 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آرڈیننس کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے اب صرف مین ہول کور ہی نہیں بلکہ اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات بھی شامل ہیں تاکہ شہری بنیادی ڈھانچے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں