آئی جی پنجاب نے متعدد ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی راؤ عبدالکریم نے مختلف اضلاع میں ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی تقرریاں درج ذیل ہیں:

ڈاکٹر اسد ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کیا گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کیا گیا۔

ساجد حسین کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ تعینات کیا گیا۔

ارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا۔

وقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی تعینات کیا گیا۔

محمد عابد کو ڈی پی او خانیوال تعینات کیا گیا۔

اخلاق اللہ تارڑ کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا۔

شفیق احمد چودھری کو ڈی پی او جہلم تعینات کیا گیا۔

یہ احکامات اضلاع میں پولیس انتظامیہ کی استعداد بڑھانے اور امن و امان کے بہتر انتظام کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں