اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے ایک آسان اور سہل طریقہ کار وضع کیا ہے، جسے نادرا اتھارٹی بورڈ نے باقاعدہ طور پر منظوری دے دی ہے۔
اس کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے لیے شرط یہ ہوگی کہ ان کے پاس نکاح نامہ موجود ہونا لازمی ہے تاکہ وہ شناختی کارڈ حاصل کر سکیں۔
یہ اقدام خاص طور پر اُن شہریوں کے لیے اہم ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر ابھی تک نادرا کا شناختی کارڈ نہیں بنا پائے۔


