اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں شریک شرکا نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کے ذاتی معالجین انہیں معائنہ کرنے کی اجازت دیں تاکہ ان کی صحت کی صورتِ حال کی تصدیق ہو سکے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا، “ہم سپریم کورٹ کے باہر اس لیے جمع ہیں کہ ہمارے کیسز لگائے جائیں اور انصاف ملے۔”
احتجاج کے دوران شرکا نے انصاف اور قانونی شفافیت کی فراہمی پر زور دیا۔


