لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونا 3,000 روپے بڑھ کر 536,562 روپے ہو گیا۔10 گرام سونے کی قیمت میں 2,572 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور یہ 460,015 روپے ہو گئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 146 روپے بڑھ کر 9,094 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے کے بعد 5,138 ڈالر ہو گئی۔سونا اور چاندی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے تشویش کا سبب بن رہی ہیں۔


