39

تھانہ چاکیواڑہ پولیس کی بروقت کارروائی، 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم محمد شریف کو گرفتار کر لیا۔
واقعات کے مطابق:
* ننھی ایمان جھولے جھول کر گھر واپس آ رہی تھی کہ ملزم نے اسے زبردستی ایک عمارت میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
* بچی کے شور مچانے پر ملزم گھبرا کر اسے چھوڑ کر فرار ہونے لگا، تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری ایکشن لیا اور ملزم کو چاکیواڑہ کی حدود سے دھر لیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں