سڈنی(ایچ آراین ڈبلیو)آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فنڈ سے کروڑوں ڈالرز خرچ کر کے مسجد اور مدرسہ تعمیر کروایا، جہاں پہلی تراویح ادا کر دی گئی ہیں۔
عثمان خواجہ نے کرکٹ بورڈ سے حاصل ہونے والے پیسے سے بچوں کے لیے فی سبیل اللہ قرآن کی تعلیم کے لیے ایک راستہ بنایا، جبکہ یہ رقم کاروبار یا دیگر ذاتی سہولتوں پر خرچ کی جا سکتی تھی۔
سوشل میڈیا اور عوام نے عثمان خواجہ کے اس قدم کو سراہتے ہوئے اسے مثالی اور شاندار انسانیت کی خدمت قرار دیا۔
عوام نے دعا کی کہ اللہ ان کی محنت اور مال کو قبول فرمائے اور انہیں جزائے خیر عطا کرے۔


