سچ کی تلاش میں کسی دباؤ یا جبر سے خوفزدہ نہ ہونے والوں کو سعد رضوی کا خراج تحسین

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو ) سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان، حافظ سعد حسین رضوی نے عالمی یومِ صحافت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جو سچ کی تلاش اور حقائق کی ترجمانی میں کسی دباؤ یا جبر سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس امانت ہے اور جو صحافی اپنے قلم، کیمرے اور آواز کے ذریعے مظلوموں کا ساتھ دیتے ہیں، وہ معاشرے کے حقیقی ہیرو ہیں، حافظ سعد رضوی نے فلسطین میں شہید ہونے والے اُن سینکڑوں صحافیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کے ظلم کا نشانہ بننے والے یہ صحافی دراصل انسانیت، آزادی اور حق کی علامت ہیں، اُنہوں نے کہا کہ جو قلم اور کیمرہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، اُس سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں، انہوں نے کہا کہ تحریکِ لبیک پاکستان آزادیِ صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، مگر ایسی صحافت جو حقائق چھپائے، باطل کو تقویت دے، اور مظلوموں کی آواز دبائے، اُس کا کوئی تعلق آزادی یا دیانت سے نہیں، تحریکِ لبیک پاکستان ان تمام بےباک صحافیوں کو سلام پیش کرتی ہے جو سچ دکھانے کے پاداش میں جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، جیلوں میں قید ہیں، یا مسلسل دباؤ کے باوجود اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں