60

انٹیلی جنس آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

بارکھان(ایچ آراین ڈبلیو)علاقوں تنگ کاریڑ اور مرڑی میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق:

آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔

مشتبہ مقام کا گھیراؤ کرنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس پر فورسز نے جوابی کارروائی کی۔

مقابلے کے بعد علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد امن و امان خراب کرنے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے رکنی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں