44

کراچی؛ بریگیڈ پولیس نے منشیات فروش ملزم کو سرقہ شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس سمیت گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ بریگیڈ پولیس نے منشیات فروش ملزم کو سرقہ شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر پارکنگ پلازہ لائنز ایریا میں کارروائی کرکے ملزم ذیشان ولد محمد حنیف کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس، سرقہ شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ برآمدہ موٹر سائیکل کے پارٹس کے حوالے سے اے وی ایل سی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں