کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی اور ملکی بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔آج فی تولہ سونا 3,200 روپے کمی کے بعد 523,762 روپے پر پہنچ گیا، جب کہ 10 گرام سونا 2,743 روپے کمی کے بعد 449,041 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 32 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس 5,010 ڈالر ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 55 روپے کی کمی کے بعد 8,164 روپے پر آ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ملکی مارکیٹ پر براہِ راست اثر ڈال رہا ہے، جس سے سرمایہ کار اور عام خریدار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


