کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی، بغدادی پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں سے آمنا سامنا. ملزمان کی پولیس پر فائرنگ, جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار, جبکہ ملزم کا ساتھی فرار.
ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور 1 موٹر سائیکل برآمد. ملزم کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی ہے. فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ بغدادی کی کی حدود دبئی چوک کے قریب پیش آیا.
ملزم کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے, نیز ملزمانں کے خلاف مقدمات و دیگر قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے.


