48

پوری قوم بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے،فواد چوہدری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کی حالت کی وجہ سے پریشان ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ قید کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو جس طرح رکھا گیا، اس کی وجہ سے ان کی آنکھ پر شدید اثر پڑا اور آنکھ ضائع ہونے کے خدشات ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا:
“قیدِ تنہائی اور بلڈ پریشر کے اثرات کی وجہ سے بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ متاثر ہوئی ہے۔”

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی دی گئی تجاویز پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور بانیٔ پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جیلوں میں قید دیگر سیاسی رہنماؤں کی بھی فوری رہائی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ سیاسی بحران میں کمی لائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں