کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، خضدار اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
خضدار میں صبح 10 بج کر 52 منٹ اور 11 بج کر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ نصیر آباد، گنداواہ، سبی، کچھی، جھل مگسی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
صوبہ سندھ کے سکھر، جیکب آباد، دادو، میہڑ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


