جہانگیر روڈ کی طویل انتظار کے بعد تعمیر کا آغاز

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ جہانگیر روڈ پر طویل انتظار اور مشکلات کے بعد تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

تعمیراتی کام کرنے والے ٹھیکیدار کے مطابق، تین ہٹی سے گرومندر تک جہانگیر روڈ کو روایت سے ہٹ کر بنایا جا رہا ہے۔ روڈ کی تعمیر میں صرف ڈامر نہیں بلکہ کنکریٹ بچھانے کے بعد پیور لگائے جائیں گے تاکہ سڑک مضبوط اور دیرپا ہو۔

ٹھیکیدار نے بتایا کہ گرومندر تک پیور لگانے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں گرومندر سے تین ہٹی تک کی سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ اقدام شہریوں کے لیے آسانی اور سفر میں سہولت فراہم کرے گا اور طویل عرصے سے خراب سڑک کے مسائل کا خاتمہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں